Wed, September 16, 2026

قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے 19 جولائی کو قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اس کے بعد 21 جولائی کو ملحقہ علاقوں میں صفائی کے آپریشنز کے دوران مزید 4 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام قائم رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیگز: