Wed, September 16, 2026

بھارتی جنگی جنون بے نقاب: چین، ترکیہ اور سعودیہ سمیت دوست ممالک کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

 بھارتی جنگی جنون بے نقاب: چین، ترکیہ اور سعودیہ سمیت دوست ممالک کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

اسلام آباد : خطے میں بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ چین، ترکیہ، سعودی عرب اور آذربائیجان سمیت تمام اہم دوست ممالک نے بھارت کے جنگی جنون کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
 سرکاری ذرائع کے مطابق، عالمی برادری نے پاکستان کے اس مؤقف کو تسلیم کیا ہے کہ اسلام آباد کا دفاعی ردِعمل ہمیشہ سچائی اور عالمی قوانین کے عین مطابق رہا ہے۔ دوست ممالک نے واضح کیا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
 چین اور ترکیہ نے ہر فورم پر پاکستان کے دفاعی حق کی وکالت کی ہے۔    سعودی عرب اور آذربائیجان نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے بھارتی بیانیے کو حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔
 دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی یہ غیر مشروط حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تنہا نہیں ہے۔ معرکہِ حق میں پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی برتری نے بھارتی قیادت کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔

ٹیگز: