Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل کوالیفائر: زلمی اور یونائیٹڈ میں آج فائنل تک رسائی کی جنگ، وزیراعظم نے تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم کے دروازے کھول دیے

پی ایس ایل کوالیفائر: زلمی اور یونائیٹڈ میں آج فائنل تک رسائی کی جنگ، وزیراعظم نے تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم کے دروازے کھول دیے

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ اب اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، جہاں آج پہلا کوالیفائر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس اہم میچ سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے ایک بڑے فیصلے نے شائقینِ کرکٹ کے جوش و خروش کو دگنا کر دیا ہے۔جیتنے والی ٹیم براہِ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوگی بلکہ اسے ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ فائنل تک رسائی کا دوسرا موقع مل سکے۔
وزیراعظم نے کرکٹ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹر میچز کے لیے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد شائقین میں جشن کا سماں ہے، جو گزشتہ کئی روز سے سٹیڈیم میں داخلے کے منتظر تھے۔کراچی میں شائقین کی بڑی تعداد نے ٹکٹ بوتھس کا رخ کر لیا ہے جہاں کوالیفائر کی ٹکٹوں کی فروخت زور و شور سے جاری ہے۔

ٹیگز: