Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11 کا میدان سج گیا: لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کل کوالیفائر میں مدمقابل

پی ایس ایل 11 کا میدان سج گیا: لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کل کوالیفائر میں مدمقابل

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے گروپ مرحلے کے سنسنی خیز اختتام کے بعد پلے آف کی تصویر واضح ہوگئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن چھین لی ہے، جبکہ سابق چیمپئن لاہور قلندرز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف 193 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے اپنی دھاک بٹھا دی۔ کنگز مین نے راولپنڈیز کو 108 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر لاہور قلندرز کا پلے آف کھیلنے کا راستہ مکمل طور پر بند کر دیا۔ اس نتیجے کے بعد حیدرآباد کی ٹیم پلے آف مرحلے کی چوتھی ٹیم بننے میں کامیاب رہی۔
آج ایونٹ میں آرام کا دن ہے، جس کے بعد کل سے پلے آف کے اعصاب شکن معرکے شروع ہوں گے

ٹیگز: