Wed, September 16, 2026

ججز ٹرانسفر معاملہ: جسٹس بابر ستار کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، جوڈیشل کمیشن میں ذاتی پیشی کی درخواست

ججز ٹرانسفر معاملہ: جسٹس بابر ستار کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، جوڈیشل کمیشن میں ذاتی پیشی کی درخواست

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس سے قبل ایک بڑی قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو باضابطہ خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ ان کے تبادلے سے متعلق کسی بھی فیصلے سے قبل انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔
جسٹس بابر ستار نے اپنے خط میں آئین کے آرٹیکل 200 کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ     اجلاس سے قبل سماعت: ٹرانسفر کے معاملے پر کمیشن کے اجلاس میں غور کرنے سے پہلے انہیں ذاتی طور پر سنا جائے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ جج کے تبادلے کے عمل میں متعلقہ جج کی سماعت آئینی اور قانونی تقاضوں کا حصہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جن ججز کے تبادلے کی فہرست تیار کی گئی ہے، اس میں جسٹس بابر ستار کا نام سرِفہرست ہے۔ اس اہم موڑ پر لکھے گئے خط نے کمیشن کے اجلاس کی نوعیت کو مزید حساس بنا دیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے اس خط کے بعد اب تمام نظریں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس پر لگی ہیں کہ آیا کمیشن جسٹس بابر ستار کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرتا ہے یا ان کے تبادلے کا فیصلہ ان کی غیر موجودگی میں ہی کیا جاتا ہے۔

ٹیگز: