Wed, September 16, 2026

جھوٹی خبریں پھیلانا پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے: عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے الزامات پر جواب

جھوٹی خبریں پھیلانا پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے: عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے الزامات پر جواب

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ندیم افضل چن کے حالیہ بیانات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے خلاف پروپیگنڈا جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قرضوں سے متعلق حقائق پہلے ہی میڈیا کو فراہم کر دیے گئے ہیں اور اس جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلانا قانونی کارروائی کا باعث بنے گا۔ عظمیٰ بخاری نے ندیم افضل چن کو عدالت میں اپنی باتوں کا ثبوت پیش کرنے کی بھی نصیحت کی ہے۔

ٹیگز: