کراچی: سندھ اسمبلی نے بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ “سندھ کو قیامت تک کوئی تقسیم نہیں کر سکتا، پاکستان بنانے والا سندھ کبھی تقسیم کی بات نہیں کرے گا”۔
مراد علی شاہ نے بھارتی وزیرِ دفاع کے موقف کو شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو کے مودی حکومت پر سخت مؤقف کے بعد ایسے بیانات سامنے آنا حیران کن نہیں۔ بلاول بھٹو نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ “سندھو ہمارا ہے، یہاں یا تو پانی بہے گا یا مودی کا خون”۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ کے پانی سے وابستہ لوگ کبھی بھی صوبے کے خلاف نہیں جا سکتے اور سندھ کے عوام اپنے صوبے کی وحدت و سالمیت کے لیے متحد ہیں۔