Wed, September 16, 2026

سندھ اسمبلی میں نیپرا کے فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں نیپرا کے فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

کراچی:سندھ اسمبلی نے نیپرا کے اس فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے جس کے تحت بجلی چوری کا بوجھ صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ انہوں نے نیپرا کے 50 ارب روپے اضافی وصولیوں کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، آزاد رکن شبیر قریشی اور دیگر نے بھی قرارداد کی حمایت کی اور کہا کہ صارفین کو اجتماعی سزا دینا ناانصافی ہے۔اسمبلی نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے یکم اگست تک اجلاس ملتوی کر دیا۔

ٹیگز: