Wed, September 16, 2026

شہدائے پاکستان کی قربانیوں نے وطن کی بنیادوں کو مضبوط بنایا: عسکری قیادت کا عیدالاضحیٰ پر شہدا کے خاندانوں کو خراجِ عقیدت

شہدائے پاکستان کی قربانیوں نے وطن کی بنیادوں کو مضبوط بنایا: عسکری قیادت کا عیدالاضحیٰ پر شہدا کے خاندانوں کو خراجِ عقیدت

راولپنڈی :فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا یہ دن ایثار، ایمان اور اتحاد کا مظہر ہے اور مسلح افواج ملک میں پائیدار امن و خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ افواجِ پاکستان مادرِ وطن کی دفاعی خودمختاری اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور اس مشن میں کسی بھی غفلت کی گنجائش نہیں۔

عید کے اس پرمسرت موقع پر مسلح افواج کے سربراہان نے شہدائے پاکستان کے لواحقین کو خصوصی طور پر یاد کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کا امن ان شہدا کی لازوال قربانیوں کا مرہونِ منت ہے، جنہوں نے اپنے خون سے اس پاک دھرتی کی بنیادوں کو مزید استحکام بخشا ہے۔

ٹیگز: