Wed, September 16, 2026

وطن کا امن شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے؛فیلڈ مارشل کا جی ایچ کیو میں جوانوں کو عسکری ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب

وطن کا امن شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے؛فیلڈ مارشل کا جی ایچ کیو میں جوانوں کو عسکری ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا اصل اثاثہ اور قوم کا لازوال فخر ہیں، جن کی عزت اور لازوال قربانیاں ہر پاکستانی کے لیے ایک مقدس امانت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں افسران اور جوانوں کو عسکری ایوارڈز دینے کی ایک باوقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سپہ سالار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کا امن و استحکام ان بہادر سپوتوں کی وطن سے محبت اور اپنے فرض سے اٹوٹ لگن کا نتیجہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب کے دوران مختلف فوجی آپریشنز میں غیر معمولی شجاعت اور وطن عزیز کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ان عسکری ایوارڈز میں 50 ستارہِ امتیاز (ملٹری) اور 12 تمغہِ بسالت شامل ہیں۔

ٹیگز: