کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر کراچی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، سول و عسکری شخصیات اور فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستان کے ساتھ دوست ممالک بحرین، عراق اور جبوتی کے مڈشپ مین بھی تربیت مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ ہوئے، جسے پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ تربیتی نظام پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر پریڈ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کیے گئے۔