Wed, September 16, 2026

پی ایم اے کاکول میں 152ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت

پی ایم اے کاکول میں 152ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت

کاکول : پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 152ویں لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں انٹیگریٹڈ کورس، اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے تربیت مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ کیا۔ پریڈ کے دوران مہمانِ خصوصی نے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بابر کمپنی کو قائداعظم ایوارڈ سے نوازا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستان کے علاوہ عراق، یمن، فلسطین، اور مالدیپ سمیت دوست ممالک کے 40 غیر ملکی کیڈٹس نے بھی شرکت کی، جو پی ایم اے کی عالمی سطح پر تربیتی خدمات کا مظہر ہے۔

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کامیاب کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت کی اصل پہچان حب الوطنی، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو مستقبل میں درپیش چیلنجز کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی تلقین کی۔

ٹیگز: