Wed, September 16, 2026

پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، غیر ملکی مہمانِ خصوصی کی شرکت

پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، غیر ملکی مہمانِ خصوصی کی شرکت

کراچی :پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ مہمانِ خصوصی رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل احمد محمد تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔

ریئر ایڈمرل محمد احمد ابراہیم نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے رشتے میں جڑا ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی کی اعلیٰ معیار کی تربیت کو بھی سراہا۔

ٹیگز: