Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کی فیک نیوز پھیلانے والے میڈیا ہاؤسز پر سخت تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ کی فیک نیوز پھیلانے والے میڈیا ہاؤسز پر سخت تنقید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیک نیوز پھیلانے والے میڈیا ہاؤسز پر ایک بار پھر شدید تنقید کی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے سی این این اور نیو یارک ٹائمز کے رپورٹرز کو جعلی خبریں دینے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان رپورٹرز کو برطرف کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ بدنیتی پر مبنی اور خطرناک ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ صحافت کا نام لے کر عوام میں گمراہی اور اشتعال پھیلانے کی کوشش کرنا بالکل ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی طیاروں نے ایران میں اہداف کو مکمل طور پر تباہ کیا اور امریکا غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے باہر نکال رہا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہر سال 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا سے بے دخل کیا جائے گا، جن میں سے کئی جرائم پیشہ افراد ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ بائیڈن کے دور میں 11 ہزار سے زائد قاتل امریکا میں داخل ہوئے ہیں۔

صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "بگ بیوٹی فل بل" کے ذریعے امریکی معیشت کو بہتر کریں گے اور ٹیرف کی مدد سے امریکا کو کئی ٹریلین ڈالر کے نقصان سے بچایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور یورپی یونین کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

ٹیگز: