Wed, September 16, 2026

فیک نیوز کے خلاف جنگ، روزگار کے نئے دروازے اور ٹرانسپورٹ میں انقلابی اقدامات:شرجیل میمن کا دوٹوک موقف

 فیک نیوز کے خلاف جنگ، روزگار کے نئے دروازے اور ٹرانسپورٹ میں انقلابی اقدامات:شرجیل میمن کا دوٹوک موقف

کراچی: سندھ اسمبلی میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے نہ صرف بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر واضح مؤقف اپنایا بلکہ صوبے میں فلاحی، معاشی اور مواصلاتی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

انہوں نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو جھوٹ کا پرچار کرنے والا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگیں صرف فلموں میں جیتتا ہے، حقیقت میں پاکستان نے ہمیشہ تاریخی برتری حاصل کی ہے۔

شرجیل میمن نے فیک نیوز کے خلاف سندھ حکومت کی سنجیدہ حکمت عملی بیان کی اور کہا کہ عوام کو سچائی تک رسائی دینے کے لیے “I Work For Sindh” جیسی ڈیجیٹل ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جس سے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اس ایپ میں سرکاری و نجی سیکٹرز کی ملازمتیں روزانہ کی بنیاد پر شامل کی جاتی ہیں، اور آٹو جاب الرٹ سسٹم بھی جلد شامل کیا جا رہا ہے۔

صحافت کی فلاح و بہبود کے لیے 29 کروڑ روپے کی گرانٹس اور انڈومنٹ فنڈز دیے گئے۔ ساتھ ہی لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے پریس کلبز کے نمائندوں کو سندھ کا دورہ کرا کر ترقیاتی کام دکھائے گئے۔

ٹرانسپورٹ سیکٹر میں وزیر اطلاعات نے کمرشل گاڑیوں کے لیے جدید فٹنس سینٹرز قائم کرنے اور جعلی سرٹیفکیٹس کی روک تھام کے عزم کا اظہار کیا۔ گرین اور اورنج لائن بس منصوبوں میں مسافروں کی تعداد بڑھانے، شٹل سروس شروع کرنے اور پیپلز بس سروس میں توسیع کی نوید بھی دی۔

ٹیگز: