Thu, September 17, 2026

جی ایچ کیو میں امریکی کانگریس وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو

جی ایچ کیو میں امریکی کانگریس وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی: امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین رائن کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ، تجارتی روابط میں بہتری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے علاقائی امن و استحکام، سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ مفادات سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی۔

ٹیگز: