Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ کا کم معروف فیچر، میسجز کی فارمیٹنگ اب مزید آسان

واٹس ایپ کا کم معروف فیچر، میسجز کی فارمیٹنگ اب مزید آسان

کیلیفورنیا: واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشنز میں شمار ہوتی ہے، جہاں روزانہ اربوں پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ کروڑوں افراد اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں، لیکن اس میں موجود کئی مفید فیچرز اب بھی بہت سے صارفین کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

ایسا ہی ایک فیچر میسجز کی تحریر کو مختلف انداز میں پیش کرنے کا ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنے پیغامات کو زیادہ نمایاں اور پرکشش بنا سکتے ہیں۔

اگر کسی لفظ یا جملے کو بولڈ کرنا ہو تو اس کے شروع اور آخر میں * کا نشان لگائیں، مثلاً *text*۔

اسی طرح اٹالک تحریر کے لیے لفظ یا جملے کے آغاز اور اختتام پر _ استعمال کریں، جیسے _text_۔

اگر آپ کسی عبارت پر اسٹرائیک تھرو لگانا چاہتے ہیں تو اس کے دونوں اطراف ~ کا نشان لگائیں، مثال کے طور پر ~text~۔

اس کے علاوہ اگر آپ مونو اسپیس فونٹ میں پیغام لکھنا چاہتے ہیں تو جملے کے شروع اور آخر میں تین بیک ٹِکس () شامل کریں، جیسے text```۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام ٹیکسٹ فارمیٹنگ فیچرز کافی عرصے سے واٹس ایپ کا حصہ ہیں، تاہم اب بھی بڑی تعداد میں صارفین ان کے استعمال سے ناواقف ہیں، حالانکہ ان کی مدد سے پیغامات کو زیادہ مؤثر، واضح اور منفرد انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
 

ٹیگز: