Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا فیچر متعارف کرا دیا، اب غیر پڑھے گئے میسجز کا خلاصہ فوراً حاصل ہو گا

واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا فیچر متعارف کرا دیا، اب غیر پڑھے گئے میسجز کا خلاصہ فوراً حاصل ہو گا

کراچی : میٹا کی ملکیت والی واٹس ایپ نے ایک جدید فیچر متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے صارفین کو ان کے غیر پڑھے گئے پیغامات کا مختصر خلاصہ فراہم کرے گا۔ اس نئی سہولت سے صارفین کو بڑی تعداد میں موصول ہونے والے میسجز کو مکمل پڑھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ بات کا خلاصہ آسانی سے جان سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، یہ فیچر پرائیویٹ اور گروپ چیٹس کے تمام ان ریڈ میسجز کو چند جملوں میں سمیٹ کر پیش کرے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ’پرائیویٹ پروسیسنگ‘ ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتی ہے، جس سے صارفین کے پیغامات اور خلاصے مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔ واٹس ایپ اور میٹا ان ڈیٹا تک رسائی نہیں رکھتے۔

صارفین کو اپنی مرضی سے ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ سیٹنگز میں جا کر یہ فیچر فعال کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور وہ منتخب کر سکیں گے کہ کون سی چیٹس میں خلاصہ سازی کا فیچر چالو ہو۔

یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جن کے پاس میسجز پڑھنے کے لیے وقت کم ہوتا ہے۔ فی الحال یہ سہولت امریکہ میں دستیاب ہے، جبکہ مستقبل میں اسے دیگر ممالک اور زبانوں میں بھی متعارف کرانے کا امکان ہے۔

ٹیگز: