Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ میں نئی تبدیلی، دیگر ایپس پر میسجز بھیجنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں نئی تبدیلی، دیگر ایپس پر میسجز بھیجنے کا فیچر متعارف

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنی ایپ میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے، جس کا صارفین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اب واٹس ایپ کے ذریعے آپ دوسرے میسجنگ ایپس پر بھی براہ راست پیغامات بھیج سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی ابتدائی طور پر یورپ میں آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت، واٹس ایپ کے صارفین وائس نوٹس، تصاویر، ویڈیوز، ٹیکسٹ اور فائلز کو کسی دوسری میسجنگ ایپ پر بھیج سکتے ہیں، لیکن واٹس ایپ کے سٹیٹس اپڈیٹس کو اس طریقے سے شیئر نہیں کیا جا سکے گا۔ فی الحال، یہ فیچر صرف ایک ایپ کے ساتھ کام کرے گا، لیکن مستقبل میں یہ فیچر دیگر ایپس کے ساتھ بھی دستیاب ہو سکتا ہے۔

یہ فیچر اس وقت صرف یورپین یونین کے ممالک میں محدود پیمانے پر پیش کیا گیا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کے بعد یہ فیچر دیگر علاقوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

ٹیگز: