Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی و علاقائی امور پر تبادلۂ خیال

محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی و علاقائی امور پر تبادلۂ خیال

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر حافظ نعیم الرحمان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

ٹیگز: