Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور خواجہ سعد رفیق نے باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی منظرنامے، حکومتی معاملات اور قومی اہمیت کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف معاملات پر آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: