Wed, September 16, 2026

کینیڈین وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال

کینیڈین وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال

راولپنڈی: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ سیکیورٹی امور پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: