لاہور: وفاقی وزیر داخلہ منصورہ پہنچے جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور امن و امان کے مسائل سمیت مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ اور حافظ نعیم الرحمان نے ملکی صورتحال، عوامی مسائل اور قومی استحکام سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے مثبت سفارتی اقدامات ضروری ہیں۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی اور قومی امور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔