Wed, September 16, 2026

پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور: پنجاب بھر میں یکم جولائی سے بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس پر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 6 جولائی تک صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ اور نارووال میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صورتحال پر نظر رکھنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: