Wed, September 16, 2026

پنجاب میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور:پنجاب میں مون سون کا نواں سپیل 29 اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ سلسلہ 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب کے اضلاع جیسے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر الرٹ رہنے اور ہنگامی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ٹیگز: