Wed, September 16, 2026

 ملک بھر میں ڈرونز گراؤنڈ، وزارتِ داخلہ نے سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا

 ملک بھر میں ڈرونز گراؤنڈ، وزارتِ داخلہ نے سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا


اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کی فضاؤں میں ڈرون اڑانے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔  وزارتِ داخلہ نے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرونز اور ریموٹ کنٹرول طیاروں کی پرواز پر اچانک پابندی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے نجی اور کمرشل ڈرون آپریٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق، اب کوئی بھی شہری، فوٹوگرافر یا کمرشل ادارہ اپنی مرضی سے فضا میں ڈرون نہیں چھوڑ سکے گا۔ اگر کسی بھی مقصد کے لیے ڈرون کا استعمال ناگزیر ہو تو اس کے لیے متعلقہ اداروں سے باقاعدہ این او سی (NOC) حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم حساس تنصیبات کو ممکنہ فضائی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہیں ملے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف ڈرون ضبط کر لیا جائے گا بلکہ مالک کے خلاف "خلاف ورزیِ قانون" کے تحت بھاری جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

ٹیگز: