کراچی :پاکستانی ٹی وی میزبان نادیہ خان حال ہی میں دوست کی بیٹی کی مہندی میں اپنے بیٹے اذان کے ساتھ بھارتی گانے "سینیوریٹا" پر رقص کرتی نظر آئیں۔
ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد صارفین کے درمیان ملا جلا ردعمل آیا، اور کچھ نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے۔