Wed, September 16, 2026

فواد خان کی فلم 'عبیر گلال' کی ریلیز پر سوالات، گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

فواد خان کی فلم 'عبیر گلال' کی ریلیز پر سوالات، گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

ممبئی: فواد خان کی فلم 'عبیر گلال' بھارتی عوام کی تنقید کا سامنا کر رہی ہے، جس کی ریلیز پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان پر الزامات عائد کیے، جس کا اثر بھارتی فلم انڈسٹری تک پہنچا ہے۔

فلم 'عبیر گلال' کے گانے 'خدایا عشق' اور 'انگریزی رنگ رسیا' جو یوٹیوب پر دستیاب تھے، یوٹیوب انڈیا سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ اداکارہ وانی کپور نے 22 اپریل کو فلم کی پروموشنل ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، مگر اس ویڈیو کو بعد میں ڈیلیٹ کیاگیا ہے۔

ٹیگز: