Wed, September 16, 2026

کشیدگی میں کمی کے لیے قطر متحرک، وزیراعظم کا آج دورۂ ایران، اہم ملاقاتیں ہوں گی

کشیدگی میں کمی کے لیے قطر متحرک، وزیراعظم کا آج دورۂ ایران، اہم ملاقاتیں ہوں گی

دوحہ: قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی آج ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمان کے دورۂ ایران کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ ملاقاتوں میں ایران، امریکا کشیدگی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے کی صورتحال کی بحالی بھی بات چیت کا اہم موضوع ہوگی۔ قطر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگز: