Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے سکولوں کو شدید نقصان پہنچایا، کئی طلبہ اور اساتذہ جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے سکولوں کو شدید نقصان پہنچایا، کئی طلبہ اور اساتذہ جاں بحق

پشاور : خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تعلیم کے شعبے کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے بتایا کہ صوبے کے 21 اضلاع میں 648 سکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 34 سکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قدرتی آفت میں 6 اساتذہ (4 مرد اور 2 خواتین) اور 11 طلبہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ 3 طلبہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ یکم ستمبر سے پہلے تمام متاثرہ سکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں کی مرمت اور تعمیر پر اربوں روپے خرچ ہوں گے اور یہ کام 6 سے 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

ٹیگز: