Wed, September 16, 2026

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی، رامبان اور ریاسی میں کئی افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی، رامبان اور ریاسی میں کئی افراد جاں بحق

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے رامبان ضلع کے راج گڑھ علاقے میں اچانک بادل پھٹنے سے سیلاب آ گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔ سیلاب نے ایک مکان اور اسکول کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور علاقے میں زندگی متاثر ہو گئی ہے۔

رامبان کے پولیس افسر ارون گپتا کے مطابق ناتنا علاقے میں اچانک سیلاب نے تباہی مچائی ہے، اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اسی دوران، ریاسی کے ماہوڑ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نذیر احمد، ان کی اہلیہ اور ان کے پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ بچوں کی عمر پانچ سے تیرہ سال کے درمیان تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشیں نکال کر اہل خانہ کو حوالے کر دی ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث مزید تباہی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ٹیگز: