Wed, September 16, 2026

پنجاب رینجرز کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کاموں میں بھرپور کردار

پنجاب رینجرز کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کاموں میں بھرپور کردار

قصور: دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ضلع قصور کے سرحدی علاقے گنڈا سنگھ والا اور اس کے آس پاس کے کئی دیہات شدید سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس مشکل وقت میں پاکستان رینجرز (پنجاب) متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے میدان میں ہے۔

رینجرز کے جوانوں نے اب تک تقریباً سات ہزار (6890) افراد اور ہزار سے زائد مویشیوں (1024) کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پانی میں گھرے علاقوں میں مسلسل امدادی کام جاری ہے۔

رینجرز کی ٹیمیں نہ صرف لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچا رہی ہیں بلکہ ریسکیو ٹیموں کو دور دراز دیہاتوں تک رسائی میں بھی مدد دے رہی ہیں۔ کئی جگہوں پر سڑکوں کی مرمت اور راستوں کی صفائی کا کام بھی رینجرز انجام دے رہی ہے تاکہ امدادی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔

اس وقت رینجرز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، آبپاشی اور دیگر اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

پنجاب رینجرز کی یہ کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قدرتی آفات کے وقت ملک کے ادارے عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔

ٹیگز: