قصور: پنجاب رینجرز نے سرحدی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ ہنگامی ریسکیو آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔ ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں رینجرز کی ٹیموں نے سیلاب کی لپیٹ میں پھنسے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ریسکیو کے دوران متاثرین کے قیمتی سامان کو بھی محفوظ طریقے سے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔ موسمی صورتحال کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب رینجرز نے دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کو موثر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
پنجاب رینجرز کے اہلکار کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس اور مکمل طور پر تیار ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت اور موثر مدد فراہم کی جا سکے۔