Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 179 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 179 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 179 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے گدافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف بہترین آغاز کیا، جہاں فن ایلن نے صرف 16 گیندوں پر 31 رنز اور رائیلی روسو نے 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ گیارہویں اوور میں ٹیم نے سنچری مکمل کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا اسکور بنایا۔ کپتان سعود شکیل نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 32 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد پچ کی حالت دیکھ کر اپنے باؤلرز پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے 180 سے 200 رنز کے درمیان ہدف دینے کی امید ظاہر کی تھی۔

دونوں ٹیمیں اب تک پانچ میچوں میں سے دو میں کامیاب ہو چکی ہیں اور آج کی جیت سے تسلسل حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے تاریخی میچ کے بعد، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز پی ایس ایل میں ایک نئے روایتی حریف کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، جہاں ماضی میں کئی سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملے ہیں۔

پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ باؤلر علی رضا نے اپنی شاندار باؤلنگ سے توجہ حاصل کی ہے اور ان کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ میچ میں بابر اعظم اور حسین طلعت کی نصف سنچریوں نے پشاور زلمی کو لاہور قلندرز کے خلاف آسان فتح دلائی۔

دوسری جانب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گذشتہ میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے کم اسکور کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے سب کو حیران کن جیت دلائی۔ 75/1 پر مستحکم کراچی کنگز کے خلاف ابرار احمد کی جادوئی اسپن اور محمد عامر کی شاندار باؤلنگ نے کوئٹہ کو ایک یادگار فتح دلوائی۔

 
 

ٹیگز: