Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل10: کراچی کنگز کی جاندار بیٹنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

پی ایس ایل10: کراچی کنگز کی جاندار بیٹنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

کراچی:ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے دسویں ایڈیشن کے آٹھویں مقابلے میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔

بیٹرز کی کارکردگی میں جیمز وِنس 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ ڈیوڈ وارنر نے 31 اور ٹِم سائفرٹ نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں، تاہم نیٹ رن ریٹ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیگز: