لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔
کوئٹہ کی جانب سے مارک چیپمین نے 33 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جبکہ کشال مینڈس اور کپتان سعود شکیل نے 32، 32 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ پشاور کے باؤلرز میں الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
179 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 114 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ حسین طلعت 39 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔