Sat, September 26, 2026

آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت، فرانس سلامتی کونسل میں قرارداد لائے گا

آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت، فرانس سلامتی کونسل میں قرارداد لائے گا

نیویارک: فرانس نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت کے حق میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے کی تیاری شروع کردی۔

 اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار کے مطابق قرارداد کے مسودے پر رکن ممالک سے مشاورت جاری ہے۔ مجوزہ قرارداد میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے احترام اور سمندری قوانین کی پاسداری پر زور دیا جائے گا۔

 سفارت کار کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت کے لیے اہم گزرگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی اور غذائی تحفظ کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

 قرارداد میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے پُرامن اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

ٹیگز: