ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پولیس اور کسٹمز کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک دو سالہ بچہ شامل ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں میں پولیس اور کسٹمز اہلکاروں کے علاوہ متعدد عام شہری بھی شامل ہیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور حملہ آور سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔