Wed, September 16, 2026

ایران نے آبنائے ہرمز میں نئی سمندری حدود مقرر کر دیں، بحری جہازوں کی آمدورفت پیشگی اجازت سے مشروط

ایران نے آبنائے ہرمز میں نئی سمندری حدود مقرر کر دیں، بحری جہازوں کی آمدورفت پیشگی اجازت سے مشروط

تہران: عالمی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز پر ایران نے اپنی گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے نیا کنٹرول زون قائم کر دیا ہے۔ ایران کی خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کی جانب سے 'ایکس' پر جاری بیان کے مطابق، ام القوین سے قشم جزیرے تک ایک نئی سمندری لائن کا تعین کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت، اس مقررہ زون سے گزرنے والے کسی بھی تجارتی یا فوجی بحری جہاز کے لیے ایرانی اتھارٹی سے رابطہ کرنا اور پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران کے اس اقدام سے خلیج فارس میں بحری آمدورفت پر اس کا اثر و رسوخ مزید بڑھ جائے گا۔

ٹیگز: