اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی معیشت سے متعلق نئی رپورٹ میں شرح نمو میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ سال یہ کم ہو کر 3.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔ حکومت کا ترقیاتی ہدف 4.2 فیصد مقرر ہے۔
آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ اوسط مہنگائی رواں سال 7.2 فیصد رہے گی، جبکہ آئندہ سال اس میں اضافہ ہو کر 8.4 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ مجموعی مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجٹ خسارہ 3.2 فیصد سے بڑھ کر 3.4 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ بے روزگاری کی شرح رواں سال 6.9 فیصد اور آئندہ سال 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پرائمری بیلنس رواں سال 2.5 فیصد اور اگلے سال 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال پاکستان کے لیے مالیاتی استحکام اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں چیلنجز پیدا کر سکتی ہے