Thu, September 17, 2026

راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ، شہریوں کو جدید سفری سہولت ملے گی

راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ، شہریوں کو جدید سفری سہولت ملے گی

راولپنڈی: شہر میں الیکٹرک بسوں کے چلانے کا نیا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت 45 الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ اس کا مقصد شہریوں کو ایک آسان، سستا اور ماحول دوست سفری نظام فراہم کرنا ہے۔

ابتدائی طور پر، 4 مختلف روٹس پر یہ بسیں چلائی جائیں گی، جن میں صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے روٹس شامل ہیں، ساتھ ہی راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک بسوں کا سفر جاری رہے گا۔ ان بسوں کا کرایہ 25 روپے ہوگا، اور یہ روزانہ تقریباً 20 ہزار مسافروں کو اپنی سواری فراہم کریں گی۔

چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے تاکہ بسوں کا سفر بغیر کسی رکاؤٹ کے چلتا رہے۔ یہ چارجنگ اسٹیشن میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو پر بنائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: