Wed, September 16, 2026

پنجاب میں گرین بس منصوبے کا دائرہ وسیع، مزید اضلاع کو جدید سفری سہولت مل گئی

پنجاب میں گرین بس منصوبے کا دائرہ وسیع، مزید اضلاع کو جدید سفری سہولت مل گئی


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مزید پانچ اضلاع میں گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عزم ہے کہ پانچ سال میں صوبے بھر میں پانچ ہزار گرین بسیں چلائی جائیں۔ انہوں نے گرین بس منصوبے کو پاکستان کا پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے اس منصوبے میں پنجاب دیگر صوبوں کو لیڈ کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق جولائی کے آخر تک گوجرانوالہ، گجرات، ننکانہ، شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں 101 گرین بسیں فراہم کر دی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین بس سروس شروع کر دی گئی ہے، جس سے ان اضلاع کے شہریوں کو جدید سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ٹیگز: