کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے معاہدے کے مثبت اثرات دکھائی دینے لگے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 1500 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس سے پہلے کے کاروباری دن میں انڈیکس میں 193 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور وہ ایک لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔