Wed, September 16, 2026

عالمی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات، پاکستان میں سونا 1100 روپے مہنگا

عالمی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات، پاکستان میں سونا 1100 روپے مہنگا

کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے تک پہنچ گئی۔

سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ چاندی بھی مہنگی ہو گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 6 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے بڑھ کر 5 ہزار 540 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد 4111 ڈالر پر فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کمی آئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر کی کمی کے بعد 4100 ڈالر پر آ گیا تھا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1200 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 6432 روپے کی ہو گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کو عالمی مارکیٹ کے رجحانات، ڈالر کی قدر اور مقامی حالات کو مدنظر رکھنا چاہیے، کیونکہ بین الاقوامی معاشی صورتحال کے اثرات کے باعث مستقبل میں بھی سونے کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
 
 
 

ٹیگز: