Wed, September 16, 2026

محرم الحرام میں امن کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، منبر و مسجد سے اتحاد کا پیغام دیا جائے: محسن نقوی

محرم الحرام میں امن کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، منبر و مسجد سے اتحاد کا پیغام دیا جائے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ ملک میں امن کے قیام کے لیے علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

قومی پیغام امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اس فورم سے پورے ملک کے لیے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے۔ انہوں نے قومی پیغام امن کمیٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو ضلعی سطح پر مزید فعال بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ علماء کرام قرآن و حدیث کی روشنی میں فتنوں کے خاتمے اور معاشرے میں امن و برداشت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منبر و مسجد سے صرف بھائی چارے، اتفاق اور یگانگت کا پیغام جانا چاہیے، جبکہ فرقہ واریت سے اجتناب ہی ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اہم اقدامات کیے، جبکہ امن و استحکام کے لیے تمام مکاتب فکر اور طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ٹیگز: