Wed, September 16, 2026

میٹا اور اے ایم ڈی کے درمیان 100 ارب ڈالر کا معاہدہ

میٹا اور اے ایم ڈی کے درمیان 100 ارب ڈالر کا معاہدہ

کیلیفورنیا : میٹا نے ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز (اے ایم ڈی) سے 100 ارب ڈالر مالیت کی اے آئی چپس خریدنے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت میٹا کو اے ایم ڈی میں 10 فیصد شیئرز بھی ملیں گے۔

یہ معاہدہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے والے بڑے چِپ سپلائی معاہدوں میں سے ایک ہے، جو بتاتا ہے کہ ٹیک کمپنیاں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے اس صنعت میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اے ایم ڈی کی جدید چپس، ایم آئی 450 خریدے گی تاکہ اپنے ڈیٹا سینٹرز کی کارکردگی کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ معاہدہ اوپن اے آئی اور اے ایم ڈی کے درمیان گزشتہ سال ہونے والی ڈیل کی یاد دلاتا ہے، جس میں اوپن اے آئی نے اے ایم ڈی میں حصص خریدے تھے۔

ٹیگز: