Wed, September 16, 2026

تعلقات میں نئی پیش رفت ،پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ

 تعلقات میں نئی پیش رفت ،پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ

باکو :پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہم معاہدہ طے کر کے دوطرفہ تعلقات کو نئی معاشی سمت دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس پیش رفت کو پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات خوشگوار اور بامقصد رہی، جس میں دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا صدر علیوف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہم دونوں ملکوں کے درمیان معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔"

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور ایران میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے دعا کی۔

انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔

ٹیگز: