Wed, September 16, 2026

میٹا نے 'میٹا اے آئی' ایپ لانچ کر دی، مصنوعی ذہانت کا ذاتی اور طاقتور تجربہ

میٹا نے 'میٹا اے آئی' ایپ لانچ کر دی، مصنوعی ذہانت کا ذاتی اور طاقتور تجربہ

کیلیفورنیا: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے صارفین کو جدید مصنوعی ذہانت کے قریب لانے کے لیے اپنی نئی ایپ ’میٹا اے آئی‘ متعارف کرا دی ہے، جو Llama 4 ماڈل پر مبنی ہے۔

یہ ایپ صارفین کو ایک ذاتی اور سمارٹ AI تجربہ فراہم کرتی ہے، جو اب نہ صرف واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر میں موجود ہے بلکہ ایک الگ ایپ کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔

ایپ میں ایک نیا ’ڈسکور فیڈ‘ بھی شامل کیا گیا ہے جہاں صارفین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگ AI کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی اپنی تجاویز یا آئیڈیاز بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

یہ ایپ meta.ai ویب سائٹ سے منسلک ہے، جس کی مدد سے صارفین کہیں سے بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایپ روزمرہ کے سوالات، تحقیق، انٹرنیٹ سرچ، اور سماجی رابطوں کے لیے مفید ہے۔

ویب ورژن کو خاص طور پر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بہتر بنایا گیا ہے، جس میں تصویر سازی کی جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں جیسے انداز، روشنی اور رنگوں میں تبدیلی کے آپشنز۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا کا یہ قدم AI کو زیادہ قابل رسائی، مربوط اور صارف دوست بنانے کی سمت ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ٹیگز: