کراچی: تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو مؤخر کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب یہ امتحانات 5 مئی سے ہوں گے۔ اس فیصلے کی دو وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
پہلی وجہ تعلیمی عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے طلبہ کو سائنسی مضامین میں گریس مارکس دینے کا عمل ہے، جو تاحال جاری ہے۔ دوسری اہم وجہ میٹرک کے جاری امتحانات ہیں، جو کچھ مراکز میں انٹر کے امتحانات کے ساتھ شیڈول ہونے کے باعث مشکلات پیدا کر سکتے تھے۔
تعلیمی بورڈ نے تمام طلبہ و والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئے امتحانی شیڈول کے مطابق اپنی تیاری کو منظم کریں اور مزید اپڈیٹس کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ اور نوٹسز پر نظر رکھیں۔