Wed, September 16, 2026

کراچی: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، عملی امتحانات 10 مارچ سے

کراچی: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، عملی امتحانات 10 مارچ سے

کراچی: سندھ میں 2025 کے میٹرک عملی امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے، جب کہ میٹرک کے نظری امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے۔ یہ اعلان محکمہ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔

اجلاس میں مزید طے کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے، جبکہ عملی امتحانات اس کے بعد منعقد ہوں گے۔ نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

ٹیگز: